فرانس کے اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی کا اعلان

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

پیرس(یوا ین پی) فرانس نے طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے، پابندی ستمبر میں عائد کر دی جائے گی ۔فرانسیسی اسکولوں میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہے مگر آئندہ تعلیمی سال سے طالب علم ان ڈیوائسز کو وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ فرانسیسی وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018 سے ملک کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں طالب علموں پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy