سترہ افراد کا پولیس پارٹی پر حملہ، ساتھی منشیات فروش کو چھڑا لیا

Published on January 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

\"4\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)سترہ افراد کا پولیس پارٹی پر حملہ، ساتھی منشیات فروش کو چھڑا لیا،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے منشیات فروش راشد عرف بھولا بٹ کوگرفتار کرکے 1150 گرام چرس بر آمد کر لی تھی، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر محلہ گجراں والا میں منشیات فروش راشد عرف بھولا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1150گرام چرس بر آمد کر لی تھی جس پر مذکورہ منشیات فروش کے ساتھیوں اللہ وسایا، اللہ رکھا، عرفان، زمان، ریاض عرف پیلو، محمد علی گجر، شہزاد عرف مائی والا، ارشد ودیگر8کس نا معلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کو زدہ کوب کرتے ہوئے راشد عرف بھولا بٹ کو پولیس کی ہراست سے چھڑا لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے منشیات فروشی و پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题