خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

پشاور(یواین پی )خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے ۔تفصیل کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 186 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题