ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید

Published on December 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے نائب صوبیدار قندیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج بھرپورانداز میں جواب دے رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes