بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے، پاکستان کا واضح جواب

Published on April 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔ ترجمان دفترِخارجہ عائشہ فاروقی نے دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے ، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا کی پالیسوں اور آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہےعائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت نے رواں برس 765 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی سامان فراہم کیا ہے، کورونا کی وبا کے باعث 43 ہزار پاکستانی بیرونی ملک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 2287 پاکستانیوں کو 12 خصوصی پروازوں سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قرض ریلیف کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 2200 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لائے،کورونا کی صورتِ حال کے تناظر میں عالمی اداروں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题