جہانگیر ترین تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) جہانگیر خان ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور اپنے استعفیٰ میں کہا کہ عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک قائم رہے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دیے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام لکھے گئے استعفیٰ میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں انہوںنے عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخروہوئے، ان کی نا اہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، لیکن عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک قائم رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے، پارٹی کارکنوں کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی جس پر شکر گزار ہوں۔عمران خان کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اخلاقی طور پر ان کیلئے پارٹی عہدہ رکھنا درست نہیں ہے اس لیے وہ بطور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیئرمین ان کا استعفیٰ جلد از جلد قبول کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes