کیپٹن صفدرکو ایک سال کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماکیپٹن (ر)صفدرکو احتساب عدالت نے ایک سال کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا ،انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو کیپٹن صفدر کو پیش کیا گیا،نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ کیپٹن صفدرایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ مجرم ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو فیصلے کی کاپی موصول ہو گئی ہے اس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی کاپی موصول ہو گئی ہیں۔احتساب عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرکوایک سال کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes