بیگم کلثوم نواز کی جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی حمایت

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

لندن(یوا ین پی) بیگم کلثوم نواز نے مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی حمایت کردی۔ جاوید ہاشمی میرے بھائی ہیں ان کی واپسی کا خیر مقدم کروں گی۔بیگم کلثوم نواز نے مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی حمایت کردی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے لندن میں بیگم کلثوم نواز سے مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیئے ان کی رائے معلوم کی جس پر بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی میرے بھائی ہیں ان کی واپسی کا خیر مقدم کروں گی۔ جاوید ہاشمی نے نواز شریف اور مریم نواز کو ملتان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر نواز شریف اور مریم نواز کی آمد 27 یا 28 دسمبر کو متوقع ہے۔ نواز شریف کی ملتان آمد پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes