جدہ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی چالیس ویں برسی بڑے عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published on April 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام مقامی رسٹورانٹ میں کیا گیا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جدہ اور گردونواح کے علاقوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی کثر تعداد بھی موجود تھی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی ۔پروگرام میں نظامت کے فرائض پی وائی او گلف” کے سیکرٹری جنرل وقاص عنایت اللہ نے ادا کئے۔تقریب میں جناب اکرام اللہ بھٹو، اظہر شفیق، الیاس اعوان، خالد گجر، پیپلزپارٹی کے سینیئر رھنما شمس الدین ألطاف ملک، نائب صدر سعودی عرب جاوید حسین ملک نے شرکت فرمائی۔مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کے لیئے کی گئی اُنکی مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ایک آمر کے ہاتھوں بذریعہ عدالت ایک مسلم امہ کے لیڈر کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا.مقررین نے شہید بھٹو کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی ” بھٹو کے قول کا ذکر کیا ہم کھاس کھا لیں گے مگر ایٹمی طاقت بن کر رہیں گے۔”ملک کو 1973 کا آئین دیا۔ جمعہ کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا جسے بعد میں نواز شریف کی حکومت نے ختم کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا سب سے بڑا کارنامہ جسے ساری مسلم امہ ہمیشہ یاد رکھے گی قادیانیوں کو کافر قرار دینا۔ آخر میں شھید ذوالفقار علی بھٹو کے لیئے فاتحہ خوانی اور اُنکے درجات کی بلندی کے لیئے دعائیں کی گئیں ۔آخر میں پیپلزپارٹی سعودی عرب کے نو منتخب صدر تصور حسین چوھدری نے خطاب کیا اور مہمانوں کی آمد کے لیئے ان کا شکریہ ادا کیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme