دین اسلام فروغ امن ،عالمی بھائی چارے اورمذاہب عالم سے حسن خلق کادرس دیتاہے لاثانی سرکار 

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      2 Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا وچےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس سے کوئٹہ خودکش دھماکے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام فروغ امن ،عالمی بھائی چارے اورمذاہب عالم سے حسن خلق کادرس دیتاہے،دنیا کاکوئی بھی مذہب دہشت گردی،فتنہ فساداورتشدد کادرس نہیں دیتا،عوام کے جان ومال کاتحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ہم کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یہ انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے،جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کوئٹہ چرچ دھماکے میں مسیحی برادری کیساتھ اس غم میں برابرکی شریک ہے۔

Readers Comments (2)




WordPress主题

Free WordPress Theme