چوہدری برادران کی پی ٹی آئی رہنماؤں پر جوتا پھینکے جانے کی مذمت

Published on March 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments


لاہور (یوا ین پی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ٹانڈہ گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین پر جوتا پھینکنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں ہماری روایات اور اقدار کا حصہ نہیں ہیں، یہ بری روایت نہیں پڑنی چاہئے اور اخلاقیات کے خلاف یہ عمل یہیں پر رک جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکائمیں سے کسی شخص نے سٹیج کی جانب جوتا پھینکا جو کہ علیم خان کے سینے پر لگا تاہم اس کے فوری بعد عمران خان دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لالہ موسی روانہ ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme