میراکیس تو عمران خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھا،جمائما نے پیسے بھیجنے تھے تو اپنے میاں کے اکاﺅنٹ میں بھیجتیں،نوازشریف

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف سے پنجاب ہاﺅس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملاقات کی ،صدر مسلم لیگ نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کواپنے علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی،اس موقع پر عمران خان کے کیس پرتبصرہ کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میرا کیس توعمران خان کیس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھا،جمائمانے پیسے بھیجنے تھے تواپنے میاں کے اکاؤنٹ میں بھیجتیں،جمائماشوہرکوپیسے بھیجنے کے بجائے کسی اورکوبھیجتی ہیں،بتایا جائے کہ بنی گالہ کاگھرکیسے بنا؟۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی غیرملکی فنڈنگ کامعاملہ بھی 5سال تک کیوں محدودکیاگیا؟چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں وہ مجرم ہیں، لیکن اعلیٰ عدلیہ کا بنچ کہتاہے کہ نہیں، نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیاکہ نیازی سروسز ان کااثاثہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے نیازی سروسز کے اکاؤنٹ میں لاکھوں پاؤنڈزتسلیم کئے۔
نوازشریف نے دانیال عزیزکومیڈیابریفنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورپاناماکیس کاموازانہ کرکے میڈیاکوبریف کریں، وفا قی وزیر مملکت ایک دوروزمیں میڈیاکوبریفنگ دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes