افغان تنازعے کے حل کے حل سے خطے میں استحکام آئے گا، آرمی چیف

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ افغان تنازعے کے حل کے حل سے خطے میں استحکام آئے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی افغان وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔افغان وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی، احمد ضیا مسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرم اور خالد نور شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے۔ افغان تنازعے کے حل کے حل سے خطے میں استحکام آئے گا۔افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی گزارشات بھی پیش کیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog