مذہبی و فر قہ وارانہ ہم آہنگی اتحا د و یگا نگت ، بھا ئی چارہ وقت کی اہم ضر ورت اور معاشرتی تر قی کی ضا من ہے جنر ل مہر امیر بخش 

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

وہاڑی( یواین پی) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل مہر امیر بخش نے کہا ہے کہ مذہبی و فر قہ وارانہ ہم آہنگی اتحا د و یگا نگت ، بھا ئی چارہ وقت کی اہم ضر ورت اور معاشرتی تر قی کی ضا من ہے یہ با ت انہوں نے کر سمس ڈے کے حو الہ سے ضلعیین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر مظہر حسین وٹو، سیکیو رٹی انچارج رانا ثاقب نذیر،انچارج سو ل ڈیفنس محمد اکرم شہزاد، زونل خطیب اوقاف قا ضی وہاج ، علامہ غلام قنبر عسکری ، مو لا نا غلام اللہ محمد ی ، صد ر انجمن تا جران ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد ، جمیل احمد بھٹی، پا دری سلیمان کیلون ، ما سٹر ریا ض مسیح ، فادر اسحاق اور دیگر ممبران امن کمیٹی شر یک تھے اے ڈی سی جی مہر امیر بخش نے کہا کہ مسیحی بھا ئیوں کے کر سمس کے تہو ار پر تمام ضر وری انتظا مات کو حتمی شکل دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ دشمن کے ناپا ک عزائم کو خاک میں ملا نے کے لئے ہمیں مثالی اتحا د کا مظاہر ہ کر نا ہے اور اپنی انا اورضد کی قر بانی دے کر امن کی کو ششوں کو کا میا ب رکھنا ہے مثالی اتحاداور امن ہی آئند ہ آنے والی نسلو ں کی بقا کا ضا من ہے مہر امیر بخش نے کہا کہ علما ء کرام ، انجمن تا جران اور مسیحی عما ئد ین نے جس طرح پہلے امن کو ششوں میں ہمیشہ بھر پور معا ونت کی ہے آئند ہ بھی اسی طرح جاری و سا ری رکھیں اجلا س کو بتا یا گیا کہ کر سمس ڈے کے حو الہ سے سیکیو رٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے اور تمام چرچ پر سیکیورٹی اہلکا ر تعینات کئے جائیں گے اجلا س میں تمام مکا تب فکر کے علما ء کرام اور دیگر ممبران امن کمیٹی نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes