نواز شریف کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں ،پیپلز پارٹی نے مطالبہ کردیا

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے الزامات اور انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔سابق وزیراعظم کے بیان پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کو کیوں نکالا، جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا ؟مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، نوازشریف کو بھی کئی سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نیب عدالت سے سزا کے خدشہ کے باعث نوازشریف بول رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes