ٹھٹھہ ضلع کی واحد مچھلی کی ہول سیل مارکیٹ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث تباہ حالی کا شکار

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع کی واحد مچھلی کی ہول سیل مارکیٹ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث تباہ حالی کا شکار،ضلع کی واحد ہول سیل مارکیٹ میں کاروبار کرنا محال بن گیا،تفصیلات کے مطابق مچھلی مارکیٹ مزدور یونین ٹھٹھہ کا ایک اہم اجلاس چئیرمین محمد صدیق گندرو کی رہنمائی میں ہوگذرا جس میں کہا گیا کے ضلع کی واحد ہول سیل مارکیٹ میں صفائی کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے جس کے باعث کراچی اور دیگر علائقوں سے آنے والے بیوپاری یہاں آنے کے لیئے تیار نہیں رہتے ،اس مارکیٹ میں پینے کے پانی اوربجلی کی بھی سہولت نہیں ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے مچھلی کی ہول سیل مارکیٹ کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرواکے دی جائے تاکے ہمیں اپنا روزگار کرنے میں آسانی ہوسکے۔
ٹھٹھہ میں شٹر بند ہڑتال
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ میں شگر ملیں نا چلانے اور آبادگاروں میں گنے کے ریٹ کم ملنے کے خلاف ضلع ٹھٹھہ میں شٹر بند ہڑتال جسکے باعث ٹھٹھہ ضلع میں اکثر کاروباری مراکز ،شاہی بازار سمیت پیٹرول پمپ بند رہے،جبکے ایس ٹی پی ضلع ٹھٹھہ کے رہنماہ صدر ناتھو خان بروہی،راجو قریشی،ستار میرانخور،عثمان ہنگورو،جمیل سموں اور دیگر کارکنان نے شہر کا گشت کرکے شٹر بند ہڑتال کو کامیاب کروایاجسکے بعد انہوں نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے کہاکے سندھ کے آبادگاروں کے ساتھ حکومت سندھ کی ناانصافیاں حد سے تجاوز کرگئیں ہیں ، آبادگاروں کو مقرر کیئے گئے ریٹ نا ملنے کے باعث سندھ کے آبادگار کنگال بن گئے ہیں اور شگرملیں مسلسل بند ہونے کی وجہ سے گنے کی سپلائے بھی بند ہوگئی ہے، انہوں نے حکومت سندھ اور اعلیٰ اختیارات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکے سندھ کے آبادگاروں کو گنے کے مناسب ریٹ دیئے جائیں اور سندھ میں گنے کے کاروبار کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پہ چھاپہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) چھتوچنڈ کے قریب 15سالوں سے بند گورنمنٹ گرلز پرائیمری اسکول حاجی رمضان ہیجب جاکھرو پرسندھ ہائے کورٹ کے حکم پر تھرڈ جج اور جوڈیشنل مئجسٹریٹ ٹھٹھہ غضنفر عباس کا چھاپہ،ٹی ای او ایجوکیشن ٹھٹھہ سے ریکارڈ طلب، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن چھتوچند کے قریب گاوں حاجی رمضان ہیجب کے رہواسیوں کے مسلسل احتجاج اور اخبارات میں لگی خبروں کا نوٹیس لیتے ہوئے سندھ ہائے کورٹ کے حکم پر تھرڈ جج اور جوڈیشنل مئجسٹریٹ ٹھٹھہ غضنفر عباس نے گاوں میں قائیم گورنمنٹ گرلز پرائیمری اسکول پر چھاپہ مارا ، جہاں 15 سالوں سے اسکول بند ہونے پر گاوں کے مکینوں سے معلومات دریافت کی اس موقعے پر رمضان ہیجب کے رہائیشی گل حسن ہیجب نے بتایا کے ہم نے کئی بار ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں شکایات درج کروائیں ہیں مگر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ہمارا کوئی سننے والا نہیں جسکے باعث ہمارے گاوں کی بچیوں کا مستقبل تباہ ہورہاہے جسکے بعد تھرڈ جج اور جوڈیشنل مئجسٹریٹ نے ٹی ای او ایجوکیشن کو ایک دن کے اندر بند پڑے ہوئے اسکول کا رکارڈ پیش کرنے سمیت نزدیکی اسکولوں کا بھی معائینہ کرکے اسکولوں پر غیر قانونی قبضہ خالی کرانے کے حکم بھی دیئے۔
ٹھٹھہ ضلع میں پولیس کو ہائے الرٹ رہنے کی ہدایت
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) کوئیٹہ میں چرچ پر حملے ، ملکی صورتحال سمیت کرسمس کے حوالے سے ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع میں پولیس کو ہائے الرٹ رہنے کی ہدایت،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایتیں جاری کردیں ، انہوں نے ضلع کے اندر تمام چرچوں کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاوں ،اسکولز،اسپتالوں ،کمیونٹی سینٹرز،فاسٹ فوڈ پوائینٹ سمیت بیڑ والی جگاہوں پر پولیس نفری کو براہنے اور فول پروف بناکر سیکیورٹی انتظام کرنے کے اھکامات جاری کردیئے اس موقعے پر انہون نے کہا کے ضلع کی عوام کو تحفظ دینا ہمارا فرض ہے ، انہوں نے مزید کہا کے دہشتگردوں کا کوئی بھی مذہب نہیں ہوتا ، وہ بیگناہ عوام کا خون بہاتے ہیں ، انہوں نے پولیس عملداروں سمیت ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو کہاکے کسی بھی مشقوق شخص کی شکایت فوری ایس ایس پی آفیس میں دیں تاکے ٹھٹھہ ضلع میں امن امان کو یقینی بنایا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy