ای ڈبلیو ٹی نے دیسی مرغیاں پالیں ، دیسی انڈے کھائیں مہم چلا دی، مہم کے تحت خواتین اور معذوروں کی بحالی کیلئے مرغیوں کے یونٹس فراہم کیے جا رہے ہیں، شمائلہ جاوید بھٹی

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,225)      No Comments

unnamedاسلام آباد (یو این پی ) دیسی مرغیاں پالیں، دیسی انڈے کھائیں نعرہ نہیں تحریک ہے۔ انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ نے خواتین اور معذوروں کی معاشی بحالی کیلئے دیسی، مصری اور گولڈن مرغیوں کے یونٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ قبل ازیں دو سو انڈوں کے سیمی سولر انکیوبیٹر کی تیاری اور عملی مظاہرہ بھی کامیاب رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ شمائلہ جاوید بھٹی نے عالمی یوم انڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف گرین ایگریکلچرل جرنلسٹس(پاجاج) راجہ جاوید علی بھٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری، رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ محمد سفیر کو انڈوں کی ٹرے بھی پیش کی۔ انڈوں کا حلوہ بنانے کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ سب سے پہلے انڈوں کا عالمی دن 1996ء میں منایا گیا تھا۔ اُس وقت سے اب تک ہر سال انڈوں کا عالمی دن اکتوبر کے دوسرے جمعہ کو منایا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزاز محمد سفیر نے کہا کہ غذائی اہمیت کے اعتبار سے دودھ کے بعد انڈا انتہائی مفید غذا ہے۔ جو مقوی غذا ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ اور آنکھوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے اور انہیں تقویت دیتا ہے۔ بیماری کے بعد ہونے والی نقاہت کو ختم کرنے میں بھی انڈا کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ لوگ انڈے کو موسم سرما کی غذا تصور کرتے ہیں جبکہ یہ گرمیوں میں بھی مفید غذا ہے۔ انڈے میں پروٹینز، فاسفورس اور کیلشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی صحت اور جسم کے لئے انتہائی ضروری اجزاء ہیں۔ صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف گرین ایگریکلچرل جرنلسٹس(پاجاج) راجہ جاوید علی بھٹی نے کہا کہ دیسی مرغیاں اور انڈے صحت کے لئے انتہائی مفید جبکہ برائلر کا گوشت اور لیئرز انڈے اپنے معیار اور صحت مندانہ استعمال کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ اسی لئے انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ نے دیسی مرغیوں کی پیداوار میں اضافے اور انڈوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی مہم شروع کررکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme