تیمورکی پہلی سالگرہ آج منائی جائے گی، تیاریاں مکمل،پٹودی ہاؤس سجادیاگیا

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

سالگرہ صرف خاندان کے افراد کے درمیان ہی منائی جائیگی،کرشمہ کپور کی گفتگو
ممبئی(یو این پی) سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی سالگرہ کی تیاریاں مکمل، اور پٹودی ہاؤس کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔ 20 دسمبر آج تیمور کی پہلی سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس حوالے سے پٹودی ہاؤس میں تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ خالہ کرشمہ کپور بھی پٹودی ہاؤس پہنچ گئی ہیں، کرشمہ کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیمور کی سالگرہ ہمارے لیے انتہائی اہم لمحہ ہے اور پورا خاندان بہت خوشی محسوس کررہا ہے تاہم تیمور کی سالگرہ صرف خاندان کے افراد کے درمیان ہی منائی جائیگی کیونکہ یہ بالی ووڈ پارٹی نہیں بلکہ گھر کی نجی تقریب ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题