وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کے3برس مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر پیغام

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ 27 فروری 2019کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ قو م پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔یہ دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھارتی طیارے گرانے کے3برس مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی۔27 فروری کا دن بھارت کیلئے ندامت کے سواکچھ نہیں۔ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی۔ جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes