شاہزیب قتل کیس ، مقتول کے والد کے صلح نامہ جمع کرانے پر شاہ رخ جتوئی کی ضمانت منظور ، آج ہی رہائی کا امکان

Published on December 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

کراچی (یواین پی) شاہزیب قتل کیس میں مقتول کے والد اورنگزیب خان نے عدالت میں صلح نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہیں ملزمان کی ضمانت پر رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کی پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
شاہزیب قتل کیس کی از سر نو سماعت سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی، دورانِ سماعت مقتول شاہزیب کے والد اورنگزیب خان عدالت میں پیش ہوئے اور صلح نامہ جمع کرایا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کے قتل کے بعد ان کی ملزمان کے اہل خانہ سے صلح ہوگئی تھی ، ملزمان کو اللہ کی رضا کیلئے اپنے بیٹے کا خون معاف کیا ہے، اگر عدالت کی جانب سے ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ صلح نامہ ملنے کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ منظور کرلیا جو تھوڑی دیر بعد سنایا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes