سپیکرزکانفرنس خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مفید ثابت ہوگی،صدر ممنون حسین

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ 6 ملکی سپیکرزکانفرنس خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مفید ثابت ہوگی،ہماری جغرافیائی قربت تاریخ کا دھارا بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ون بیلٹ ون روڈدنیا کو ایک دوسرے سے قریب کردے گا،سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ سی پیک کے فعال ہونے میں زیادہ دیر نہیں رہی،سی پیک سے افریقہ اور یورپی مارکیٹوں تک بھی رسائی ہوگی،انہوں نے خطے کے تمام ملکوں کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن استحکام کیلئے غیرمشروط پرخلوص تعاون کیا،دہشت گردی نے خطے کے ممالک کیلئے مسائل پیدا کئے۔
صدر مملکت کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،دہشتگردوں سے نمٹنے میں پاک افواج کے تجربے سے ہمسایہ ممالک فائدہ اٹھاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مقامی معاملہ نہیں بلکہ اس کا سبب بیرونی مداخلت ہے ،نائن الیون کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔
صدر ممنون حسین کا کہناتھا کہ کشمیر کے عوام 7دہائیوں سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،کشمیرکے مسئلے نے برصغیر کا امن داؤپر لگا رکھاہے، مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کی مطابق حل کیاجائے تاکہ جنگ کے بادل چھٹ سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes