مکہ مکرمہ کے بلند پہاڑوں پر چڑھنا ایک دشوار گزار عمل ہے سعودی خواتین ہائیکرز

Published on February 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) مکہ مکرمہ کے بلند پہاڑوں پر چڑھنا ایک دشوار گزار عمل ہے تاہم اس کے باوجود 12 سعودی دوشیزاوں نے اس چیلنج کو قبول کر لیا۔ اس کاوش کا مقصد ’’جبل نور‘‘ کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ کر پیدل چلنے اور جسمانی صحت اور فٹنس پر توجہ دینے کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنا تھا۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی تھامے ہوئے تھے جن پر معاشرے میں “ہائیکنگ” کی سرگرمی اجا گر کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ ہائیکنگ میں شریک نوجوان لڑکیوں نے واضح کیا کہ وہ کھیلوں کی اس سرگرمی سے معاشرے کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ پیدل چل کر بیماریوں اور امراض سے لڑیں۔ سعودی ویمن ہائیکنگ کی کپتان إسراء السمّان کا کہنا تھا کہ ہائیکنگ کے ذریعے ہم ہمیں اُس جسمانی قوت کے اسرار معلوم ہوتے ہیں جن سے ہمارے آباؤ اجداد لطف اندوز ہوتے تھے ،،، ساتھ یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں پرانے زمانے میں پیدل چل کر کن چیلنجوں کا سامنا ہوتا تھا۔ اسراء کے مطابق دشواری اور ہیبت کے باوجود یہ ایک دل چسپ اور تفریح فراہم کرنے والا کھیل ہے اور اس کے فوائد وہ ہی جان سکتا ہے جو اس سرگرمی کو انجام دے۔
إسراء کے مطابق ان کی ٹیم نے ’’جبل نور‘‘ اور ’’جبل ثور‘‘ پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا۔ علاوہ ازیں دیگر کئی ایونٹس میں بھی شریک رہی تا کہ پیدل چلنے کے ذریعے امراض کے خلاف برسر جنگ رہنے کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题