قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال 

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

شکرگڑھ( یو این پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے موجودہ جمہوری حکومت قائد کے افکار و فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے قومیں دھرنوں یا لانگ مارچ سے نہیں بنتیں کچھ عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھ سکتے زرداری کا خوفناک دور ابھی قوم نہیں بھولی ،عمران خان اس لئے سینٹ کے الیکشن نہیں چاہتے انہیں معلوم ہے کہ پختونخواہ کے نمائیندے انکی مرضی سے ووٹ نہیں دیں گے ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ ہم نے قائد کے فرمودات پر کہاں تک عمل کیا قیام پاکستان کے مقاصد میں کہاں تک کامیاب ہوئے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکرگڑھ کے موضع ٹھیکریاں کلاں ڈیرہ صوبیدارں رانا جاوید صفدر وغیرہ کی طرف سے دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرحاجی شوکت ، ڈاکٹر محمد آصف ،ڈپٹی کمشنر ایف بی آر محمد کاشف خاں ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ رانا محمد عظیم سرور ،اے ایس پی رانا اظہر جاوید رانا فرخ جاوید سرور ،رانا امجد ،غلام مصطفے نذر ،محمد اختر سیکرٹری ،محمد سرفراز خان ،چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل نارووال احمد اقبال ،ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ ،رانا افضال احمد اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،احسن اقبال نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو قومی تعمیر کے عمل میں حصہ لینا ہو گا وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں زاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک کی ترقی کے لئے ٹھوس لائحہ عمل طے کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy