کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات، بھارتی میڈیا چیخ اْٹھا

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

نئی دہلی(یو این پی) کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے دفتر خارجہ پاکستان میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں کلبھوشن یادیو کی بطور قیدی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کروائی گئی۔ ملاقات میں کلبھوشن اور اہل خانہ کے مابین ایک شیشے کی دیوار حائل تھی جس کی تصویر دفتر خارجہ کی جانب سے شئیر بھی کی گئی۔ اس تصویر پر بھارتی میڈیا چیخ اْٹھا۔ کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کی تصاویر دکھاتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے ملاقات کے لیے تمام رکاوٹوں کو عبور کیا۔ شیشے کی دیوار میں کلبھوشن پر ان کی والدہ کا عکس پڑ رہا ہے اور ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے کلبھوشن کی والدہ نے انہیں گلے سے لگا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی زہر اْگلنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کلبھوشن یادیو اور ان کی والدہ کو کم از کم گلے ملنے کی اجازت دینی چاہیے تھی۔ یاد رہے کہ ملاقات سے قبل کلبھوشن یادیو نے اپنا ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کروانے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کروائی۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم اْمید کرتے ہیں کہ ہمارے اس اقدام کو مثبت ہی لیا جائے گا۔ لیکن سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا اور بھارتی شہریوں نے زہر اْگلنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی چیخوں کی اصل وجہ کلبھوشن اور اہل خانہ کی انٹرکام کے ذریعے بات چیت اور ان کے درمیان میں حائل شیشے کی دیوار تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题