سانحہ مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں سے دلی دکھ ہوا سیٹھ عابد عزیز

Published on January 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

خاندان کے خاندان ہی بد انتظامی کا شکار پنجاب حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے
حبیب آباد (یواین پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءسعود ی عر ب کے کوارڈینیٹر سیٹھ عابد عزیز کا کہنا ہے کہ سانحہ مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں سے دلی دکھ ہوا خاندان کے خاندان ہی بد انتظامی کا شکار پنجاب حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے، 48گھنٹے تک لوگ برف باری کی وجہ سے سڑک پر اپنی گاڑیوں میں پھنس جا نے سے حکومت پنجاب کی نا اہلی ثابت ہو چکی اور اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے اسے درست کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،گذشتہ روز مری میں دردناک سانحہ پیش آیا، جہاں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سردی میں ٹھٹھر کر 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، نا اہل حکومت کی نا اہلی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی اللہ تعالی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے ، اس موقع پر پر دیگرمسلم لیگی بھی ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ لیکن حقیت میں مری میں برف باری ہمیشہ سے ہوتی رہی ہے، کبھی کم کبھی زیادہ لیکن جو سانحہ اس بار رونما ہوا اُس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ماضی میں بھی کئی بار بہت زیادہ برف باری ہوئی لیکن شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ 24 گھنٹے نہیں بلکہ 48گھنٹے تک لوگ برف باری کی وجہ سے سڑک پر اپنی گاڑیوں میں پھنس جائیں اور اس دوران برف ہٹانے اور انکی مدد کو نا پہنچنا ریاست کی غفلت ہے ،برف باری کے دوران انتظامیہ کی سب سے اہم ذمہ داری سڑکوں خصوصاً اہم شاہراہوں کو لگاتار مشینیں لگا کر بار بار صاف کرتے رہنا ہوتا ہے تاکہ ٹریفک کو بحال رکھا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题