سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء نے نئی تاریخ رقم کی،شیخ رشید احمد

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

06
آج کا دن حکومت پر تنقید کا نہیں بلکہ آج کا دن پاکستان کے لئے بڑے المیہ کا دن ہے
اسلام آباد (یوا ین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مکمل توجہ دینا چاہیے‘ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء نے نئی تاریخ رقم کی ہے‘ آج کا دن حکومت پر تنقید کا نہیں بلکہ آج کا دن پاکستان کے لئے بڑے المیہ کا دن ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری ہے‘ حکومت کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مکمل توجہ دینا چاہیے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ میں شہداء کی عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج کا دن حکومت پر تنقید کا نہیں بلکہ آج کا دن پاکستان کے لئے بڑے المیہ کا دن ہے‘ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme