پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 836)      No Comments

قصور(یو این پی)پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا،گنڈا سنگھ بارڈر پر 200فٹ اونچا پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر ایک اور بلند ترین پرچم لہرا دیا۔اس حوالے سے گنڈا سنگھ بارڈر پر پر وقار تقریب جا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تھے جبکہ ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات بھی اس موقع پر تقریب میں موجود تھے ۔گنڈا سنگھ بارڈر پر 200فٹ اونچا پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی پاکستا ن کی جانب سے بلند ترین پرچم واہگہ کے مقام پر لہرایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy