غریب عوام اب’’ لنڈے ‘‘سے بھی گئی

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 788)      No Comments

66
مرے کو مارے شاہ مدار مہنگائی کی چکی میں پسی غریب عوام اب لنڈے سے بھی گئی
لاہور (یو این پی) مرے کو مارے شاہ مدار مہنگائی کی چکی میں پسی غریب عوام اب لنڈے سے بھی گئی۔ دوسری طرف حکومت نے امیروں کے لئے ٹیکس میں چھوٹ اور نوازشات کی بارش کر دی۔ ان کے زیر استعمال ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں پچیس فیصد چھوٹ دینے کے علاوہ طیاروں کی درآمد اور لیز پر ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی۔مرے کو مارے شاہ مدار بجٹ 2015 ۔2016 تو غریبوں کے لئے بھتے کی پرچی ثابت ہوا۔ حکومت نے پرانے ملبوسات پر بھی پانچ فیصد ٹیکس لگا دیا۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لئے اب لنڈے کی خریداری بھی مشکل ہو جائے گی۔ سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہو گیا۔ غریبوں کے لئے فیس بک، واٹس اپ اور مووی ڈاؤن لوڈ کرنا اب ہو جائے گا قصہ پارینہ۔ موبائل فون ہو یا فکسڈ لائن انٹرنیٹ استعمال کرنے پر 14 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔ ادھر امیروں کے لئے ٹیکس میں چھوٹ اور نوازشات کی بارش کر دی گئی۔ امرا کی فراٹے بھرتی ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں 25 فیصد مزید چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ طیاروں کی درآمد اور لیز پر بھی ڈیوٹی یکسر ختم کر دی گئی۔ غریب عوام کے امیر نمائندوں کے اہل خانہ کے لئے فیملی سوٹس کی تعمیر کے نام پر 30 کرو ڑروپے مختص کئے گئے ہیں یعنی پانچوں انگلیاں گھی میں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے 64 ارب کا مالیاتی پیکیج اور دیگر مراعات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ حکومت نے سینئر سیکرٹریز اور پرائیویٹ سیکرٹریز کی خصوصی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog