آصف زرداری اور طاہرالقادری آج لاہور میں ملاقات کریں گے

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments


لاہور( یواین پی) سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کر لیا، دونوں رہنماؤں میں آج ملاقات ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا اعلی سطحی وفد بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا۔ وفد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔ ملاقات میں عوامی تحریک کی 30 دسمبر کی اے پی سی، آئندہ کے لائحہ عمل، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حصول انصاف کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پیپلپزپارٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر انصاف ممکن نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes