پاکستان میں عسکریت پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،خطے میں قیام امن کیلئے خلوص نیت کیساتھ کام کررہے ہیں،صدر مملکت

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، یورپی یونین نے پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں قابل قدر تعاون کیا، ممنون حسین کی یورپی یونین کی عسکری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل سے گفتگو
اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندی اور عسکریت پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے پورے خلوص کے ساتھ کام کر رہا ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان کی سرزمین کے استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے یہ بات یورپی برادری کی عسکری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کو ستاراکوس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت دفاع اور ایوان صدر کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صدر ممکت نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان کے اس دورہ سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دفاع میں مزید تعاون کی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری خطہ میں اقتصادی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، اس کی مکمل فعالی کے نتیجہ میں خطہ سے بدامنی کا خاتمہ ہو گا۔ صدر مملکت نے افغانستان میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں قابل قدر تعاون کیا ہے، توقع ہے کہ مستقبل میں بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری اس کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔رپی برادری کی عسکری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کوسراہا ۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes