بھارت: ممبئی کی کمرشل بلڈنگ میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک، 16 زخمی

Published on December 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

ممبئی(یو این پی)بھارتی شہر ممبئی کی کمرشل بلڈنگ میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ کمالا ملز کمپاؤنڈ میں خوفناک آتشزدگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرشل عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا اور بلڈنگ میں موجود میڈیا کے دفاتر تک جا پہنچی۔ آگ کے باعث کئی چینلز کی نشریات بند کرنا پڑ گئیں۔ فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ امدادی ٹیموں نے ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ کمالا ملز کمپاؤنڈ میں پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes