ملک کو بحرانوں کی نذر کرنے والے اپنے مقصد میں کبی بھی کامیاب نہیں ہونگے مرتضی جاوید عباسی

Published on October 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

11
ایبٹ آباد(یواین پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال باہر کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں کی نذر کرنے والے اپنے مقصد میں کبی بھی کامیاب نہیں ہونگے وزیر اعظم پاکستان اور ان کی ٹیم اخلاص کے ساتھ ملکی تعمیرو ترقی کیلئے کوشاں ہیں،ہزارہ میں قلمکاروں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا احسن اقدام اور علاقائی صحافت کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ہزارہ کالمسٹ کونسل کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب کے موقع پر کالم نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا،ہزارہ کالمسٹ کونسل کے صدر سید عتیق الرحمان کی سربراہی میں راشد علی راشد اعوان،عبد الغفار مہمند،خواجہ وجاہت صدیقی اور دیگروفد میں شامل تھے،ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ موجودہ وفاقی ھکومت ہزارہ دویژن سمیت پورے ملک میں تعمیرو ترقی کے انقلابی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جبکہ سابقہ ادوار میں ہزارہ ڈویژن کو نظر انداز کیاگیا مگر آج وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے وعدوں کے مطابق مرحلہ وار ترقیاتی عمل شروع کر دیا ہے،ایکسپریس وے کے بعد اب موٹر وے منصوبہ،مانسہرہ میں گریڈ سٹیشن ،ہزارہ ڈویژن میں ہی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ان ہی عوامل کی ایک کڑی ہے،انہوں نے ہزارہ دویژن کے ایک سو سے زائد کالم نگاروں کا ہزارہ کالمسٹ کونسل کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ قلمکاروں کا اکھٹا ہونا اور علاقائی مسائل و معاشرتی ناہمواریوں کو اپنے قلم کی نوک سے اجاگر کرنا ان کی صلاحیتوں اور ان کے پرخلوص جذبوں کا عکاس ہے،انہوں نے اپنی جانب سے قلمکاروں کو ہر قسم کے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے ملکی صورتحال اور ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ ن کی جماعتی لحاظ سے سورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہزارہ دویژن میں فعال اور منظم ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے ہریپور سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیاں ضرور ہیں تاہم انہیں اختلافات کا نام نہیں دیا جا سکتا،ان اختلافات کا مل بیٹھ کر خاتمہ کر دیا جائیگا،ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ پاک چائینہ راہداری سے ہزارہ ڈویژن سمیت ملکی معیشیت پر دورس اثرات مرتب ہونگے اور صرف ہزارہ ڈویژن کے اڑھائی لاکھ افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ اور دعوؤں سے ملکی حالات اور قوموں کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی بلکہ احساس ذمہ داری اور اپنے عمل سے ہی ملکی تعمیروترقی اور روشن مستقبل کی بنیادیں کھڑی کی جا سکتی ہیں اور الحمد اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی منزل کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes