سانحہ ماڈل ٹاؤن ; وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ صفائی دینے کے لیے تیار

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ قسم اُٹھانے کو تیار ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا تھا
لاہور(یوا ین پی) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ صفائی دینے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ قسم اُٹھانے کو تیار ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا تھا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ خرم نواز گنڈا پور نے رانا ثناء اللہ سے دو چار مرتبہ ملاقات کی۔180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں ایک اہم شخصیت بھی موجود تھی۔ خرم نواز گنڈا پور نے رانا ثناء اللہ سے دو ملاقاتیں ایک دوست گُل شیر کے گھر پر کیں۔ یہ ملاقاتیں بھی لاہور میں ہوئیں تھیں۔ خیال رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کو 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ جبکہ آج ان کی جانب سے اے پی سی کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes