ڈی جی آئی ایس پی آر مثبت آدمی ہیں ان کے ردعمل پر دکھ ہوا؛ خواجہ سعد رفیق

Published on December 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

لاہور(یواین پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وہ ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہیں کبھی غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج یا ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیانہ ہی اس کاتصور کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ستائیس منٹ کی تقریر میں صرف چند الفاظ پر راۓ قائم کرنا مناسب نہیں، ریاستی اداروں میں فاصلے او رغلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک سے زیادتی کر رہےہیں۔چند ٹی وی چینلزنے انکی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کرپیش کیا، انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پازیٹو آدمی قراردیا اورکہا کہ ان کے ردعمل پر دُکھ ہوا، ہمیں شکایات پیدا ہوتی ہیں توجذب کرتےہیں یا خاموشی سےمتعلقہ اتھارٹی کومطلع کرتےہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes