پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنےکا اعلان کردیا

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ باقی سٹاف اپنے عہدے کے مطابق تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیشل پےاسکیل 11سے14 تک کے ملازمین 3 دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 1 سے7 تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 8 سے10 تک کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔این سی اے اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کورونا فنڈ میں تنخواہ عطیہ کریں گے۔ اسی طرح سائنسدانوں، انجینئرز ودیگر ملازمین نے اپنی تنخواہوں کا کچھ حصہ عطیہ کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes