عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

Published on January 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ سمیت چاروں مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کیخلاف پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی ، دوران سماعت وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جائے وقوعہ پر موجود نہیں ،میراموکل شامل تفتیش ہوا اور کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ میرے موکل نے کسی کوحملے کانہیں کہا، ایس ایس پی جونیجوحملہ کیس میں 11گواہوں کے بیانات قلمبندہوئے،کسی گواہ نے عمران خان پرحملے کاالزام نہیں لگایا،اورچیئرمین پی ٹی آئی ایس ایس پی پر حملے کے وقت موجود نہیں تھے،بابراعوان کا کہناتھا کہ کانسٹیبل سجاد نے بیان میں عمران خان کو نام نہیں لکھا،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی وی پر حملے سے بھی عمران خان کا کوئی تعلق نہیں۔
پراسیکیوٹر چودھری شفقات نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عمران خان نے کارکنوں کواعلانیہ پولیس حملے پراکسایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جن موبائل فونزپرہدایات دیں وہ برآمدکرنے ہیں، پراسیکیوٹرچودھری شفقات نے کہاکہ 30 تصاویر،سی ڈی، ماسک، ڈنڈے،تقاریرموجودہیں،اگرعمران خان گرفتار نہ ہوئے توکیس خراب ہوجائےگا،انہوں نے کہا کہ پولیس پرحملہ بھی دہشتگردی ہے،عمران خان کا جسمانی ریمانڈ لیں گے توحقائق سامنے آئیں گے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے موبائل فون کافرانزک کرانا ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ نادرانے پی ٹی وی پرحملہ کرنی والے 20 افرادکی نشاندہی کی،قومی ادارے پرحملے کی عارف علوی کی اطلاع پرعمران خان نے حملے کوسراہا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے موبائل فون کافرانزک کرانے پرمزیدحقائق سامنے آئیں گے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے پولیس افسران اوران کے اہلخانہ کوبھی دھمکیاں دیں۔
دوران سماعت عمران خان اورعارف علوی کی ٹیلیفونک گفتگوبھی عدالت میں پیش کی گئی اس پر بابر اعوان نے کہا کہ میرے موکل کی ذاتی گفتگوکوکس قانون کے تحت ریکارڈکیاگیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے موبائل کے دو امیدوار ہیں ،ایک خاتون اور دوسرے سرکاری وکیل،حکومت صرف چیئرمین پی ٹی آئی کا موبائل حاصل کرنا چاہتی ہے،حکومت کو لگتا ہے کہ عمران خان کے موبائل سے کچھ نکل آئے گا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چاروں مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog