پاکستان کیلئے امریکی امداد کے حوالے سے صدر ٹرمپ کابیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نا پسندیدہ ہے:شہبازشریف

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد کے حوالے سے صدر ٹرمپ کابیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نا پسندیدہ ہے۔آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان اور پاکستانی قوم پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور اس وقت پوری قوم کو متحد ہو کر اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں صورت حال کا تقاضا یہ ہے کہ ہم پوری قومی یکجہتی کے ساتھ ذہانت اور معاملہ فہمی سے کام لیتے ہوئے اپنے آئندہ طرز عمل کی تشکیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس متحدہ اور مشترکہ طرزعمل کی تشکیل میں ملک کے تمام طبقوں، سیاسی جماعتوں، قائدین، عسکری قیادت اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حالات کے اس نازک موڑ پر پاکستان اندرو نی سطح پر انتشار انگیز سرگرمیوں اور قومی یکجہتی کے منافی رویوں کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے اس ضمن میں بجاطور پر یہ واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کیخلاف کوئی جارحیت ہوئی تو پاکستانی عوام متحد ہو کر اسکا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیانتداری سے سمجھتے ہیں کہ ملکی دفاع اور سا لمیت کے تحفظ کیلئے پوری قوم اپنے تمام سیاسی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کر افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题