سٹیٹ بینک نے چینی کرنسی میں لین دین اور تجارت کی اجازت دیدی

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

کراچی(یواین پی )پاکستان اور امریکہ کے درمیان کچھ عرصہ سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں تاہم گزشتہ روز امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹویٹ نے پاکستانی عوام کو مزید غصہ بھی دلا دیاہے لیکن اب پاکستانی عوام کیلئے سب بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ سٹیٹ بینک نے سرکاری اور نجی اداروں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی’یو آن ‘ استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں تجارت کے لیے چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی میں تجارت اور دونوں ملکوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا سبب بنے گی اور پاکستان میں بینک آف چائنا کے آغاز سے آن شور چینی مارکیٹوں تک رسائی مزید بہتر ہو جائے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چینی یوآن کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کو یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان اور چین کے سرکاری اور نجی ادارے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے چینی یوآن کو منتخب کرسکتے ہیں۔
سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہاہے کہ زرمبادلہ کے موجودہ ضوابط کے تحت چینی کرنسی یوآن پاکستان میں بیرونی کرنسی لین دین کیلئے منظور شدہ کرنسی ہے۔سٹیٹ بینک پہلے ہی مطلوبہ ضوابطی فریم ورک نافذ کر چکا ہے جس کے تحت تجارت و سرمایہ کاری لین دین میں چینی یوآن کے استعمال میں سہولت دی گئی ہے، جیسے ایل سیز کھولنا اور چینی یوآن میں فنانسنگ کی سہولتوں سے استفادہ کرنا، پاکستان میں ضوابط کے لحاظ سے چینی یوآن کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے جیسے امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین وغیرہ،یہاں یہ بیان کرنا ضروری ہو گا کہ پیپلز بینک آف چائنا سے کرنسی سواپ سمجھوتے (سی ایس اے) پر دستخط کے بعد سٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری میں چینی یوآن کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy