امریکی غلامی کا طوق 

Published on January 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

تحریر ۔۔۔ باؤ اصغرعلی 
سال نو کے آغاز پر جہاں حکومت وقت نے عوام کے زخموں پہ پٹرول چھڑک کر مہنگائی کی آگ کو ہوا دی وہاں امریکی صدرنے پاکستان کی مخالفت میں ایک بیانہ دے کر نہ صرف اپنے پاگل ہونے کا ثبوت دیا بلکہ پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کو جنم دیا پورے خطہ میں ایک نئی بحث کا آغاز کردیا گیا اس کے نقصانات کا تذکرہ ہو رہا ہے امریکی صدر کی دھمکیاں اور بھارت کی جنگی تیاریاں اعلان جنگ ہیں ہمارے سول اور مقتدر اداروں کو باریک بینی سے حالات کا جائزہ لینا ہو گا بھارت نے حال ہی میں اسرائیل سے 131بارک میزائل اور روس سے 19کروڑکے عوض 240میزائل خریدے ہیں آخر اس خریداری کا مقصد کیا ہے بر صغیر میں بھارت کا مقابلہ صرف پاکستان اور چین سے ہے کیونکہ دیگر پڑوسی ممالک افغانستان ایران بھوٹان سری لنکا اور بنگلہ دیش تو بھارت کے حلیف اور کاسہ لیس اور غلام بنے ہوئے ہیں بنگلہ دیش کی حکمران اندرا گاندھی بنی ہوئی ہے اسرائیل اور امریکہ بھارت کے ذریعہ چین اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاھتے ہیں بھارت اسرائیل اور امریکہ کا نشانہ ہمارا سی پیک منصوبہ ہے سی پیک کا منصوبے کا معاہدہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کیا یہ عظیم الشان منصوبہ وطن عزیز پاکستان میں خوشحالی کا ایک نیا دور لیکر طلوع ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستامن مخالف قوتیں’’ آنے بہانے ‘‘ایسی سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں جس کا مقصد ملک میں انار کی پھیلانا ہے معاشی طور پہ غیر مستحکم کرنا ہے انہیں لشکر طیبہ یا حرکت المجاہدین سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ وہ انہیں اتنا خطرہ نہیں سمجتھے جتنا کہ انہیں سی پیک منصوبے سے تکلیف ہے اور پاک مخالف قوتوں کے پیٹ میں ’’مروڑ‘‘ اٹھ رہے ہیں کیونکہ اگر سی پیک منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے اور پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو پھر پاکستان جو ایٹمی قوت بھی ہے مالی استحکام کی بنیاد پر امریکہ کے مقابلہ میں سپر پاور بن سکتا ہے کہتے ہیں کہ بڑی مچھلی زندہ اور اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے چھوٹی مچھلیوں کو کھا جاتی ہے اسی منقولہ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی اور اس کے حواری پاکستان کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت کا جنگی جنون بڑھتا چلا جا رہا ہے جو کے اس کی جنگی سازوسامان کی خریداری سے واضع ہورہا ہے گزشتہ برس اپریل میں بھارت نے اسرائیل کے ساتھ دو ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کئے تھے اور حالیہ خریداری اس معاہدے کا حصہ ہیں باراک میزائل اسرائیل کے رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم نے بنائے ہیں اور بھارت نے یہ اپنے پہلے زیر تعمیر بحری بیڑے کے لئے خریدے ہیں ۔ فلسطین ہو یا کشمیر، افغانستان ، یا برما، شام ہو یاپھر عراق ہر جگہ مسلمانوں کے خون سے دریا بہا ئے جا رہے ہیں مسلم قوم کو ان سنگین حالات میں بیدار ہونے کی اشد ضرورت ہے اگر سنگین حالات کا ادراک نہ کیا گیا تو پھر یقیناًمسلم امت خسارے اور گھاٹے کا سودا کرے گی مسلم قوم کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھے ہوکر پاکستان مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا
امریکی حکام بالخصوص ٹرمپ وطن عزیز کے ازلی دشمن بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان مخالف بے بنیاد الزمات افسوس ناک ہیں پاکستان اب تک دہشت گردی کے خلاف 70ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دئے چکا ہے۔ افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا امریکی صدر ٹرمپ جنہیں امریکی ماہرین نے پاگل قرار دیا ہے ان کی بے وقوفیانہ اور پاگلانہ پالیسیاں مسلم دنیا کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہی ہیں کبھی پاکستان مخالف ٹویٹ لکھے جاتے ہیں اور بھی فلسطین پہ ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جاتے ہیں مسلمانوں کے بیت المقدس کو اپنا سفارت خانہ بنانے جیسے مذموم مقاصد کا اعلان کر کے مسلمانوں میں افراتفری اور غم و غصہ کا سامان پیدا کیا جاس رہا ہے پاکستان مخالف قوتیں اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ان حالات میں ہماری عسکری،سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کو اتفاق،اتحادو یگانگت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme