اداکارہ وینا ملک جلد قوال کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

Published on June 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

08
لاہور(یواین پی) اداکارہ وینا ملک جلد قوال کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق کمرشل فلموں کو خیرباد کہنے والی وینا ملک اب صوفیانہ کلام گائیں گی، اداکارہ نے لاہور میں معروف قوال شیر میاں داد کے ساتھ مل کر قوال بننے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، مقامی اسٹوڈیو میں وینا ملک اور شیر میانداد نے معروف کلام یا حی یا قیوم کی ریکارڈنگ کرائی۔وینا ملک کو موسیقی کے میدان میں لانے والے شاعر اور پروڈیوسر قیصر ندیم گڈو نے رمضان المبارک میں ہی وینا ملک کی میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک کئی عرصے بعد نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں، یکم رمضان المبارک کو نجی ٹی وی چینل سے افطاری کے بعد انہوں نے مشہور نعت ’’ شاہ مدینہ ‘‘ سنا کر شرکاء کو حیران کردیا۔وینا ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت پیش کرکے بھرپور داد وصول کی، یہ وینا ملک کی فنی زندگی کی پہلی نعت تھی، جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme