فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی‘ جاپانی دوشیزہ نوجوان کی محبت میں صادق آباد پہنچ گئی

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

رحیم یار خان(یواین پی) فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی، صادق آباد کے 25 سالہ سجاد کیلئے دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی اور گھر بسا لیا۔ صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے 25 سالہ ساجد محمود کی فیس بک کے ذریعے جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدلی تو دونوں کو ملنے کا خیال آیا۔ ساجد محمود نے ہارونہ سیکورائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو ہارونہ سیکورائی کی والدہ اور دوستوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے اسے آنے سے منع کردیا مگر ساجد محمود دھن کا پکا نکلا اس نے اپنے پیار اور روایتی خلوص سے اس تاثر کو زائل کیا اور اسے پاکستان آنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔ اب کی بار ہارونہ سیکورائی نہ صرف پاکستان آئی بلکہ مسلمان ہو کر ساجد محمود کی زندگی میں بھی بہار بن کر شامل ہوچکی ہے۔ ساجد محمود کے والد محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری بہو بہت اچھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme