ہندو برادری کے افراد کا پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ۔۔۔یوا ین پی) مٹھی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی چندر لال اور دلیپ کمار کا ڈکیتی کے دوران مبینہ طور قتل ہونے کے واقعے کے خلاف ٹھٹھہ اور مکلی سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری کے افراد نے پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اکثریتی افراد سماجی رہنماہ ہریش کمار عرف یارو شاہ ، دریانو مل ، پوپٹ لال، تلسی داس کوہستانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور غلام اللہ مین روڈ پر دہرنہ دیا ،جوکہ مکلی کی حیدری چوک سے گشت کرتے ہوئے پریس کلب مکلی تک پہنچے ، اس موقعے پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ، جس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے دلیپ کمار اور چندر لال کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے نعرے درج تھے اس موقعے پر مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سندھ کی ہندو برادری سے ملک دشمن عناصر سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہیں ہیں ،دلیپ کمار اور چندر لال کا قتل ایک سازش کا حصہ ہے ہمارہ جینا مرنا ملک کے ساتھ ہے ، مظاہرین نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلیپ کمار اور چندر لال کے قتل میں ملوث سازشی عناصروں کو گرفتار کرکے کڑی سزائیں دی جائیں ۔

مطالبات کے حصول کے لیے محکمہ آبپاشی کا درگاہ سچل سرمست کی
مزار سے نکلنے والا پیادل لانگ مارچ ٹھٹھہ کی حدود سے نکل کر گجو تک پہنچ گیا
ٹھٹھہ(حمید چنڈ ۔۔۔ یوا ین پی) مطالبات کے حصول کے لیے محکمہ آبپاشی کا درگاہ سچل سرمست کی مزار سے نکلنے والا پیادل لانگ مارچ ٹھٹھہ کی حدود سے نکل کر گجو تک پہنچ گیا ہے جس کی قیادت آل سندھ ایریگیشن ٹریڈز یونینز فیڈریشن سندھ کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو ،اقبال احمد لاڑک ، محمد خان مشہوری ، خلیل احمد ہلایو اور دیگر کر رہے تھے ، پیادل لانگ مارچ کا قافلا رات کو گجو میں قیام کرنے کے بعد آج کراچی کی طرف روانہ ہونگے، اس موقعے پر ٹھٹھہ کے سماجی رہنماوں ڈاڈا آدم گندرو ، شیراز واریو ،اور دیگر نے گجو روانہ ہوتے وقت شاندار استقبال کیا اس موقعے پرآل سندھ ایریگیشن ٹریڈز یونینز فیڈریشن سندھ کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو ،اقبال احمد لاڑک ، محمد خان مشہوری نے کہا کے محکمہ آبپاشی کے ملازمین اپنے مطالبات کے حصول کے لیے سراپہ احتجاج ہیں ، انہوں نے کہا کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سامنے چارٹر آف ڈمانڈ کی سمری ٹیبل پر موجود ہے لیکن وزیر اعلیٰ سندھ دستخط کرنے کو تیار نہیں ہے، اس لیے 10 جنوری کو تمام ملازمین پریس کلب کراچی پہنچ کر مظاہرے میں شریک ہوں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme