باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے فرزند ہیں، مذاکرات کیلئے ٹیم بنائیں گے: بزنجو

Published on January 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

کوئٹہ: ( یواین پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھے بلوچ صوبے کے فرزند ہیں، خان آف قلات سمیت باہر بیٹھے لوگوں کو اکٹھا کرینگے اور صوبے کو ملکر ترقی دینگے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں سردار صالح بھوتانی کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خان آف قلات سمیت سب صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں، باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے فرزند ہیں، ان سے مذاکرات کے لئے سینئر لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں تبدیلی نظر آئے گی، حب سمیت دیگر علاقوں کی بہتری کے لئے پلان بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے اچانک دوروں کا مقصد یہ ہے کہ وہاں کام کرنے والے افسران اور ملازمین اپنی ڈیوٹیاں پوری طرح ادا کریں۔عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعلیٰ شکایتی سیل قائم کیا جائے گا جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام مجھ سے براہ راست منسلک ہو سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes