لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے چندہ مانگنے والا جیل پہنچ گیا مقدمہ درج

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے چندہ مانگنے والا جیل پہنچ گیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق بصیر پور کے علاقہ چک شیر محمد میں قاری ظہیر ولد زبیر کمہار غیر قانونی طور پر لاؤ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے چندہ مانگ رہا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

نوجوان کو گالی گلوچ کرنے اور گھر کے باہر آ کر ہوائی فائرنگ کرنے والے تیس افراد کے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ(یو این پی) نوجوان کو گالی گلوچ کرنے اور گھر کے باہر آ کر ہوائی فائرنگ کرنے والے تیس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محلہ جنڈی حویلی لکھا کے رہائشی فخر حیات قادری کے گھر کے باہر ملزمان عبدالسمیع ،شہزاد ،زین ،جابر خان رحیم مغل نے اپنے بیس پچیس ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی اور فخر حیات کو گالی گلوچ کی جس پر پولیس نے ملزم کے خؒ اف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog