اگر ہما رے ادارے اچھے طریقے سے کام کر یں تو بہت سے معا ملات درست ہو سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی 

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

بورے والا( حمزہ خرم) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال بو رے والا میں ویگن حادثے کے زخمیوں کی تیما رداری کی اور انکو فراہم کی جا نے والے علاج معا لجہ کی سہو لتوں کا جا ئز ہ لیا انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر ما نی ، ایم ایس ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کو ہد ایت کی کہ وہ پوری تو جہ سے زخمیوں کا علاج کریں ڈپٹی کمشنر نے حا دثے میں جاں بحق ہو نے والے مسافروں کی زند گیوں کے ضیا ع پر افسوس کااظہار کیا اور انکی ما لی امد اد کیلئے حکومت پنجاب کو کیس منظوری کیلئے بھجو ائے جا ئیں گے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کی طر ف سے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد فراہم کرنے اور انکے فوری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس مو قع پر میڈ یا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اگر ہما رے ادارے اچھے طریقے سے کام کر یں تو بہت سے معا ملات درست ہو سکتے ہیں اور اس سے ٹر یفک حادثات میں بھی کمی ہو سکتی ہے انہوں نے مز ید کہا کہ اس ٹر یفک حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انکے خلاف کا روائی کی جائے گی ہمارے تمام اداروں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی خد مت اورتحفظ کر نا چا ہیئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی مز ید کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بو رے والا میں مز ید سہو لیات فراہم کی جائیں گی صحا فیوں کی طر ف سے مسائل کی نشا ندہی پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل تر جیحی بنیا دوں پر حل کئے جائیں گے غیر قا نونی آئل ایجنسیوں اور گیس ری فلنگ کے معا ملے پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انکے خلا ف فوری ایکشن لیا جائے گا اور انکا خا تمہ کیا جائے گا کیو نکہ یہ شہر یو ں کی زند گیوں کے لئے سنگین خطرہ ہے ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے ایمر جنسی وارڈ اور ہارٹ وارڈ، سی سی یو کا بھی معا ئنہ کیا اور مر یضوں کو فراہم کی جانے والی ہو لیا ت کا بھی جائز ہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بو ریوالا راؤ تسلیم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر ما نی ، ایم ایس بو رے والا ڈاکٹر امجد ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمر ان بھی مو جو د تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题