کوئٹہ (یواین پی) کوئٹہ شہر میں زور دار دھماکہ سنا گیا ہے ، جس کے بعد پولیس ، ایف سی اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ہے، دھماکہ اسمبلی کے احاطے کے پانچ سو گز کے اندر سنا گیا ہے، دھماکہ کوئٹہ شہر کی زرغون روڈ پر دھماکہ ہوا ،دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ اس حوالے سے جگہ کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔