بھارتی فضائی کمپنی کی ایئر ہوسٹس گرفتار

Published on January 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

نئی دہلی(یو این پی) بھارتی فضائی کمپنی کی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کر لیا۔ انٹیلی جنس حکام نے ڈالرز کی گڈیاں برآمد کر کے اسے میڈیا کے سامنے پیش کر کے بتایا کہ تقریبا 5 لاکھ ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے جس کی بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزمہ نے اسمگلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کر رہی تھیں جو بیرون ملک غیر قانونی طور پر پیسے بھیجنے کے لیے اسے استعمال کرتا تھا اور کام کے عوض اسے معقول معاوضہ دیتا تھا۔ اسمگلنگ کا بھید کھلنے پر ملزمہ نے دیگر رازوں سے بھی پردہ اٹھا دیا اور بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ ایسی کئی اور ایئرہوسٹس بھی ملوث ہیں جو اسمگلنگ کر رہی ہیں۔ انٹیلی جنس حکام نے فضائی میزبان کو گرفتار کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جب کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹس پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes