کپاس کی قیمت 8 ہزار روپے فی من ہوگئی

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments


کراچی (یو این پی) کپاس کی قیمت 400 روپے اضافے سے 8 ہزار روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی ماکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے اور پانی کی قلت کے باعث سندھ میں کپاس کی بوائی اب تک شروع نہ ہونے سے اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔چار روز کے دوران کپاس کی قیمت 400 روپے اضافے سے 8 ہزار روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق فروری کے آخر تک سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہوجاتی ہے مگر پانی کی کمی ہونے کے باعث سندھ میں کپاس کی بوائی تاخیر کا شکار ہے۔دوسری جانب بین الاقومی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی مارکیٹ میں بھی کپاس مہنگی ہو رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme