خواجہ سرا کمیونٹی کی مدد کے لئے موبائل ایپ تیار

Published on January 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

لاہور(یو این پی) خواجہ سرا کمیونٹی کی مشکلات دیکھتے ہوئے ان کی مدد کے لئے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے تاکہ اس کمیونٹی کی مشکلات مزید کم کی جا سکیں، خواجہ سرا کو روزانہ کی بنیاد پر اب بھی تشدد اور زیادتی کا سامنا ہے، اس لئے ان کی مدد کے لئے ایسی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کی بدولت خواجہ سرا اپنے اوپر ہونے والے تشدد یا ہراسگی کی فوری اطلاع دے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے پی کے میں خواجہ سرا کمیونٹی پر تشدد کے 208 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں ان کو جسمانی تشدد کے علاوہ لوگوں کے برے رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا اور پولیس کا رویہ ان کے ساتھ ہمددانہ نہیں رہا کیونکہ پولیس معاشرے میں خواجہ سراں سے متعلق پائے جانے والے خیالات اور رویے کے خلاف نہیں ہو سکتی۔ لہذا ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے خواجہ سراں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم بلیو وینز نے اپنی تخلیق کردہ موبائل ایپ ٹرانس محافظ متعارف کروا دی ہے اس کے ذریعے خواجہ سرا ایسا نیٹ ورک بنا سکیں گے جس کے ذریعے واقعے کو فوری طور پر رپورٹ کیا جا سکے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog