کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی پر تتہ پانی اور پونا سیکٹرز کا دورہ

Published on August 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments


راولپنڈی(یواین پی) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی اور پونا سیکٹرز کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راول پنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے پیر کے روز آزاد کشمیر کے تتہ پانی اور پونا سیکٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا، کور کمانڈر راول پنڈی نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ کشمیری بھائیوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دیتی رہے گی، بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جائے۔ بھارت کی جانب سے اتوار کے روز لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور پونا سکیٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی، بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے تتہ پانی کے ایک ہی گھر کے دو افراد شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes